بھارت سے آنیوالے ایک اور ہوائی جہاز کو پاکستان میں اتار لیا گیا

کراچی (پی این آئی) بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ خصوصی طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کراچی پہنچا ،حیدرآباد دکن سے آنے والا طیارہ 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا۔ذرائع ائیرپورٹ کے مطابق طیارے نے دوپہر 12.10 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی۔بھارت سے آمد کے سوا اس کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے قبل بھی دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار تھےبھارتی طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔چند روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے خلیجی ملک قطر کے دارالخلافہ دوحہ جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی تھی۔ قطر ائیرویز کی شیڈول پرواز کیو آر 629 نے صبح 9 بج کر 43 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے دوحہ کے لیے ٹیک آف کیا ، طیارہ آدھا سفر طے کرنے کے بعد اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ اس دوران پاکستان سے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

 

رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو پرواز کو کراچی لے جانے کا مشورہ دیا ، بوئنگ 777 طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں