انتظار کی گھڑیاں ختم، نوازشریف پاکستان واپس کب آئیں گے ؟ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں ، قوم کی نمائندگی کے لیے پاکستان آئیں گے، نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا،نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے،ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے۔

عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا۔ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے پی ٹی آئی کو جو فنڈنگ ہوئی، وہ کس مقاصد کے لیے تھی؟اسپتال کودیئے گئے

عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے۔عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close