اتحادی حکومت میں شامل بڑی جماعت نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کردی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے خلاف ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2020 کے بعد سندھ میں کوئی بھی پولیوکاکیس نہیں آیا، ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا پولیو وائرس کے تمام سیمپل نیگٹو آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافی کی جانب سے

اے آر وائی نیوز پر پابندی کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے خلاف ہوں، چینل بند نہیں ہونا چاہیے اور ہماری سپورٹ ہمیشہ رہے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری آزادی اظہاررائےکےحق میں ہیں، پیپلزپارٹی میڈیا کی آزادی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے کرتی رہے گی۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی صحافی پرکوئی بھی قدغن پابندی نہیں ہونی چاہئے تاہم صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو بھی آئین اورقانون کی

پاسداری ضرور کرنا چاہئے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ملک پتا نہیں کہاں جارہا ہے، صوبے کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو گزشتہ 3الیکشنز میں بڑی کامیابیاں دلائیں، انشااللہ 2023 کے الیکشن میں بھی سندھ کے لوگ پی پی کو کامیاب کرائیں گے۔سندھ بلدیاتی الیکشن کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کےتحت چلیں الیکشن بھی ہوجائیں گے، 21تاریخ کوبائے الیکشن اور28اگست کولوکل گورنمنٹ الیکشن کا سیکنڈ فیز ہے۔

خیال رہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور کیبل آپریٹرز کو احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close