وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیتے ہوئے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے ملی نغمے گانے والی خصوصی بچیوں کیلئے تین لاکھ روپے، لیڈ سنگر کیلئے 50 ہزار اور پولیس بینڈ کیلئے 1لاکھ روپے اور سکاؤٹس کے لئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی،

اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کرینگے، خصوصی بچوں کے اداروں اور سپورٹس سہولتوں میں اضافہ کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج کی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ہمیشہ عزت و احترام کا قائل رہا ہوں، افسروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے، پہلے احترام پھر کام، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close