قائد اعظم یونیورسٹی، مہمان طالبہ سیلفی بناتے گاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی پولیس کے مطابق ساہیوال سے آئی مہمان طالبہ قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم اپنی کزن سائرہ سے ملنے یونیورسٹی ہاسٹل آئی تھی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں یونیورسٹی کے قریب ہی واقع سڑک کے درمیان میں کھڑی ہوکرسیلفی بنارہی تھیں کہ اچانک کولڈڈرنکس سے لدی گاڑی ان پر چڑھ گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اشفاق نے بتایاکہ ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کی رہائشی لڑکی اداوہ طارق گاڑی کے نیچے آنے سے جاں بحق ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق طالبہ کی میت اور اس کی زخمی کزن سائرہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close