اسلام آباد (پی این آئی) سیشن جج اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 11 بجے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے کیس التواء میں رکھنے کی استدعا کی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم تیار ہیں، آپ آج ہی دلائل سن کر درخواست پر فیصلہ کر دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ ہائی کورٹ میں بھی زیرِ التواء ہے۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر سے متعلق درخواست زیرِ التواء ہے، ہائی کورٹ میں کیس دائر ہونے کے باوجود عدالت سن سکتی ہے، طے شدہ قانون ہے کہ ایک منٹ کسی کو بغیر وجہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا،
حکومت جان بوجھ کر اس معاملے کو لٹکانا چاہ رہی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں، آپ وکالت نامہ بھی جمع کرائیں، 11 بجے بحث بھی کریں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں