طلبا کی موجیں ختم، سکولوں میں تعطیلات ختم کر دی گئیں

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سکولوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد سکولوں کی اکتیس اگست تک تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

 

 

خیبرپختونخواہ حکومت نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد تعلیمی اداروں کو پندرہ اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کے پی کے نے 2 روز قبل تعطیلات کی 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close