پنجاب میں خوشحالی لوٹ آئی، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز لاہور ہاکی گراؤنڈ میں عوام نے خطاب کرتے کہا صحت کارڈ میں ہر ہفتے خود مانیٹر کررہا ہوں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی تمام دوائی مفت دیں گے جبکہ مہنگائی کو ختم کرنے کا نیا فارمولا بھی جلد پیش کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کےمطابق لاہور ہاکی سٹیڈیم میں عوام سے خطاب کرتے بڑے اعلانات بھی کئے, پرویز الہٰی کا کہناتھا کہ پنجاب میں عمران خان کا جو ویژن ہے احساس پروگرام میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، صحت کارڈ میں ہر ہفتے خود مانیٹر کررہا ہوں، میں اعلان کرتا ہوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی تمام دوائی مفت دیں گے، 1122 کی موٹر سائیکل ایمبولینس پر بھی تمام ادویات اور مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور ڈاکٹروں کے لئے ایک خوشخبری ہے جو ایمرجنسی میں کام کرتا 1 لاکھ لیتا ہے اس کو ڈھائی لاکھ ملنا شروع ہوجائے گا۔مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام ایک نظریہ عمل پر معرض وجود میں آیا تھا جس کے اصول کے لئے برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو عمران خان نے آگے بڑھتا ہوئے جو ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی ان پر اسلام تعلیمات کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔

 

صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کو سلام پیش کرتا ہوں ، شہباز شریف کی حکومت اور بچہ جمورا نے بند کردیا تھا اس صحت کارڈ کو تیزی نے پھر شروع کیا ہے۔ ان لوگوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا رات 9 بجے دکانیں بندکرنےکا حکم نامہ معطل کرتے تمام پابندیاں ختم کردی ہیں، کاروباری سرگرمیاں اتوار کو بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔تاجروں کی درخواست پر اوقات کار پرپابندی ختم کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close