اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ شہباز شریف کا میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ’’امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے، میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے
سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ کوئ بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمائیت نہیں کر سکتا۔ فواد چودھرے نے گزشتہ رات جلسے سے متعلق کہنا تھا کہ کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں