ملک بھر میں مزید مون سون بارشیں ، الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پنجاب میں 16 اگست سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورو،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔اس دوران ژوب،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور

مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔16اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔جبکہ راولپنڈی/ اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں

، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ رپورٹ کے مطابق آج اتوار کے روز سندھ،بلوچستان ،پنجاب، کشمیر اورخیبرپختونخوا میں بیشتر مقا مات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ز یر یں سندھ اور شمال مشر قی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

پیر کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب شمالی اور جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close