شیخ رشید نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کی دعوت دے دی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اب تم پاکستان آؤ کیونکہ پاکستان کا ووٹر اب عمران خان کا ووٹر ہے، ایم کیو ایم جب رکوع کا وقت آتا ہے، وہ سجدے میں چلے جاتے ہیں، بی اے پی (باپ) کے مطالبات وہیں کے وہیں ہیں کوئی مسلہ حل نہیں ہوا۔

لال حویلی سے یوم آزادی کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ان چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں، شریفوں اور زرداریوں کو شکست دینی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close