پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز، ڈی ایس پیز تبدیل

لاہور(پی این آئی)پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز، ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز، ڈی ایس پیز تبدیل کر دیے گئے، لاہور پولیس کے متعدد ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی ان میں شامل ہیں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔عمران کرامت بخاری ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ تعینات، سرفراز ورک ایس پی آپریشنز سٹی، عثمان ٹیپو ایس پی انویسٹی گیشن سٹی تعینات کر دیے گئے۔پی این آئی عیسیٰ سکھیرا ایس پی آپریشنز صدر، حسن جاوید ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن،

حمزہ امان اللہ ایس پی آپریشنز کینٹ، رضا تنویر ایس پی انویسٹی گیشن صدر، اور آفتاب پھلروان ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن تعینات کر دیے گئے۔ایس پی رضوان طارق، ایس پی محمد عمران، ایس پی وقار عظیم، اور ایس پی اخلاق اللہ کو سی پی او رپورٹ کا حکم دیا گیا۔خالد سعید ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب، حسن عزیز ڈی ایس پی برکی سرکل تعینات کیا گیا، جب کہ ڈی ایس پی طارق ظفر، عاطف معراج کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی محمد اسلم، ظفر اقبال اور ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل غلام دستگیر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close