فیض آباد انٹرچینج کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، متبادل ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے فیض آباد انٹرچینج کو بند کردیا‏۔ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی، گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔ مقامی پولیس‏ کا کہنا ہے کہ کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورژن ہوگی، آئی جی پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔

پولیس‏ کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد، فیصل ایونیو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورژن ہوگی‏، لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی جائے گی۔اسلام آباد پولیس‏ کا کہنا ہے کہ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی ہیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے موڑی جائے گی، مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو بہارہ کوہ ڈھوک جیلانی لائن اپ کیا جائے گا۔۔؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں