تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں انسانوں کا سمندر اُمڈ آیا، کتنے لاکھ افراد نے شرکت کی؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کے متعدد رہنما ہفتے کی صبح ہی ہاکی سٹیڈیم پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے جلسے کے انعقاد کیتیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا تھا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لوگوں کا سمندر اُمڈ آیا ہے، نیشنل سٹیڈیم عوام سے کچھاکھچ بھرا ہواہے، نیشنل اسٹیڈیم میں 45 ہزار افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے جبکہ بیس ہزار افراد کے لئے کرسیاں لگائی گئی ہیں، اس کے باوجود لوگ اسٹیڈیم میں کھڑے بھی ہوئے ہیں، اس وقت بھی اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد موجود ہیں جو اندر نہیں پہنچ سکے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک سے زائد افراد موجود ہیں۔ اس جلسے نے پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلوں گا، چوہدری پرویز الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جسے دنیا دیکھے گی۔ میری بنائی گئی سروس 1122 آج بھی دکھی انسانیت کے کام آ رہی ہے، میں نے اپنے گزشتہ دور میں تعلیم کے شعبے میں زبردست کام کیا، ہم نے حکومت میں آتے ہی تاجروں کے لئے بازار کھول دیے، پچیس مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے “حقیقی آزادی جلسے” سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے عوام میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنے لوگوں میں جائیں گے۔

 

اگلے ہفتے پنڈی میں جلسہ کریں گے، اس کے چند دن بعد کراچی میں جلسہ کریں ے۔انہوں نے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ دنوں میں سکھر، حیدر آباد، اسلام آباد، پشاورمردان، اٹک، ایبٹ آباد اور ملتان میں جلسہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ بہاولپور، سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور کوئٹہ میں بھی جلسے کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ آخری مرحلے میں ہے، انہوں نے پارٹی کی تمام تنظیموں کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ تیاری کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close