سوات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خبروں پر پاک فوج کا ردِعمل آگیا

راولپنڈی(پی این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوات میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چند روز میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی سوات میںمبینہ موجودگی کی غلط فہمی پھیلائی گئی۔سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔

 

 

سوات اور دیر کے درمیان پہاڑوں پر چند مسلح افراد کی موجودگی پائی گئی ہے، بظاہر یہ افراد اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے افغانستان سے چوری چھپے آئے۔ پہاڑوں میں ان کی محدود موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیےہیں۔عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر ضرورت پڑی تو ان سے بھر پور طاقت سے نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں