اسلام آباد(پی این آئی) سعودی عرب پاکستان کو 3ارب ڈالر امداد دینے کا پلان بنا رہا ہے، سعودی وزارت خزانہ اسی ہفتے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی تجدید کرسکتی ہے، 10کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی مل سکتی ہے۔ غیرملکی میڈیا بلوم برگ اور بزنس نیوز کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3ارب ڈالر امداد دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
جس کے تحت سعودی وزارت خزانہ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک پاکستان سے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی تجدید کرسکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب 10ماہ تک 10کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے۔ اس سے قبل 12 اگست کو وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہونےکی تصدیق کی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط موصول ہوگیا۔پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے لیٹر آف انٹینٹ مل گیا۔ پاکستان کی طرف سے یہ لیٹر آف انٹینٹ سائن کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی ہے۔پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا۔
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں