عمران خان میں ہمت ہے تو میرے مقابلے میں الیکشن لڑکر دکھائیں، ن لیگی رہنما نے چیلنج کردیا

فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ میری نیپیاں بدلنے والا کوئی نہیں، میری نیپیاں بدلنے والے صرف میرے حلقے کے عوام ہیں ، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر میرے مقابل الیکشن لڑیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے عوام جانتے ہیں کہ ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی ہے ، قوم پونے 4سال تک عذاب میں مبتلا رہی۔

 

عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم تھا ، عمران خان کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، یہ لوگ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پنجاب میں ڈاکو راج ہے ، عمران خان شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں ۔ عابد شیر علی نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے آئین سے کھلواڑ کیا ، یہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں