اسلام آباد( پی این آئی ) اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔ شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس شہباز گل پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی،سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی
لہذا ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔دوسری جانب شہباز گل کے جسمانی ریمانڈلینے کی درخواست مسترد ہونے کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی طرف سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے اور شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے یاد رہے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں