اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق۔مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی
ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا ہے کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکائونٹ چلانے کا اعتراف کرلیا اور کہاکہ جھوٹے بیانیہ سے
متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے ،فوج کے شہدا کے بارے نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں،پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں