لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے لاہور میں سینئر ن لیگی لیڈر اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پنجاب پولیس کی جانب سے مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ن لیگی لیڈرعطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں،
یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنما رانا مشہود، عطا تارڑ اور ملک احمد خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں