اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے برآمدی شعبے کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ مقررکردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے برآمدی شعبے کیلئے بجلی اورگیس کے رعایتی نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ 5 برآمدی شعبوں کو بجلی 9 روپے فی یونٹ کے حساب سے دی جائے گی اور برآمدی شعبے کو گیس 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر ملے گی۔
وزارت تجارت نے وزارت توانائی کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخوں کا اطلاق یکم اگست2022 سے ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی 2022-23 کیلئے ہوگی اور حکومت نے سبسڈی کیلئے 40 ارب روپے مختص کردیے جبکہ بجلی اور گیس کی سبسڈی کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں