کوئٹہ کراچی سڑک کا رابطہ کٹ گیا، قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا

اوتھل (آئی این پی )اوتھل کے مقام پر بنایا گیا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا متبادل راستہ اوتھل لنڈا ندی کے قریب بنایا گیا تھا۔ کمشنر قلات داد خلجی کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پرقائم لنڈاندی کا پل پہلے ہی سیلاب میں بہہ چکا ہے اور متبادل راستہ بہہ جانے کے باعث قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل ہے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ مون سون بارشوں نے بلوچستان میں بڑی تباہی مچائی ہے اور سیلابی ریلوں و مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں