عمران خان سے پرویز الہٰی اور رمونس الہٰی کی ملاقات، اہم فیصلے اور حکمت عملی طے کر لی گئی

لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الہی کی ملاقات ہوئی جس دوران سیاسی صورتحال اورپنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اورپنجاب کے عوام کو ریلیف دینیکیاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

عمران خان نے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجرا کے اقدام کی بھی تعریف کی۔ عمران خان نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔اس موقع پر وزیر اعلی نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close