میرانشاہ (آئی این پی )شمالی وزیرستان میں اتمانزئی مشران اور پارلیمانی جرگے کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔مذاکرات میں پارلیمانی جرگے کے اسرار پر 15 روز کیلئے سڑکیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان اتفاق ہوا کہ پارلیمانی جرگہ 10 دنوں میں اتمانزئی مشران کے مطالبات پرمتعلقہ حکام سے بات چیت کریگا اور پارلیمانی جرگہ، حکام کے ساتھ مذاکرات سے اتمانزئی مشران کو آگاہ کریگا۔
مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس دوران اتمانزئی مشران کا احتجاجی کیمپ قائم رہے گا جبکہ اتمانزئی قبیلہ کسی کو بھی یوم آزادی منانے سے منع نہیں کریگا۔مظاہرین نے پارلیمانی جرگے کے سامنے اپنے مطالبات کیساتھ یہ بات بھی رکھی کہ 15 دن کی ڈیڈ لائن تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث اتمانزئی قبیلے نے 6 مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے، دھرنے کے باعث کئی علاقوں میں آمدروفت متاثرہونے کے ساتھ ساتھ بازار، دکانیں اورکاروبارجزوی طور پر بند ہوگئے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں