لاہور (پی این آئی) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز آن لائن سوال جواب سیشن کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ ان پر پابندی لگا کر نواز شریف کی نااہلی ختم کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ پلان یہ ہے کہ مجھ پر پابندی لگوا کر کہا جائے کہ اگر عمران خان پر پابندی ہٹانی ہے تو نواز شریف کی نااہلی بھی ختم کی جائے، انہوں نے کہا کہ اس پلان کے حوالے سے کل لاہور جلسے میں تفصیلات بتاوں گا۔عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، نجی ٹی وی پر سختی کر دی۔ شہباز گل کوئی بات کہہ گیا ہے تو چینل کا کیا قصور ہے۔ایسا صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ٹی وی کا منہ بند کیا جائے اور دیگر چینلز کو ڈرایا جائے۔17 جولائی کو دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی جیتی جس کے بعد یہ گھبرا گئے اور اب یہ اپنے پلان سی پر چلے گئے ہیں۔اس وقت تحریک انصاف کو فوج سے لڑانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ناک آؤٹ کرنے کے لیے توشہ خانہ کیس، ممنوعہ فنڈنگ کیس چلا رہے ہیں۔ ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، نجی ٹی وی کو بین کر دیا۔
پلان یہ ہے جو میری آواز ہے اسے بند کیا جائے۔ مخالف چینلز پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پراپیگنڈے کے بعد بند آ جائے، ڈیل کی جائے اگر عمران خان سے بین ہٹاتے ہیں تو نواز شریف جو نااہل ہوا ہوا ہے وہ بین بھی ہٹا دیں۔ یہ اتنا خوفناک پلان ہے کہ اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا یہ کوئی سوچ نہیں رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں