عمران خان 9حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)9 حلقوں سے ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کرلیے گئے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سےبھی میدان میں اتریں گے۔

 

 

تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45، این اے 108، این اے 118، این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close