لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی۔پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر ایوان میں داخلے پرپابندی لگائی۔جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں رانامشہود، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر، میاں رؤف اور رخسانہ کوثر شامل ہیں۔ن لیگی اراکین اسمبلی پر 15 اجلاسوں میں شرکت کی پابندی لگائی گئی ہے۔
اپوزیشن اراکین کو اسپیکر کے انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگی اراکین کوپابندی سے متعلق خط لکھ کرآگاہ کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں