امریکی سفیر سے عمران خان کی ویڈیو کال، کیا بات چیت ہوئی؟ ریحام خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)ریحام خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی امریکی حکام سے ملاقاتوں پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی امریکی سفیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کا دعویٰ کیا۔

 

 

ریحام نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ریحام خان نے لکھا ’اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی’ کے پی’ نے امریکی سفیر کی انتشار خان سے ویڈیو کال پر بات بھی کروائی لیکن قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close