نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا گیا

اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ این او سی ایجنسیوں کی رپورٹ کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے۔ اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی این او سی منسوخ رہے گا۔

 

 

 

 

اس حوالے سے اپنے ردِ عمل میں اے آر وائی نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ” آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے 4 ہزار صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا رانا ثنا اللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم سے پاک فوج کے حوالے سے متنازعہ گفتگو کی تھی جس کی بنا پر پیمرا نے اے آر وائی نیوز کی نشریات پہلے ہی بند کردی تھیں۔ اسی گفتگو کی وجہ سے شہباز گل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں