اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب حکومت پھر خطرے میں، ق لیگی رہنمائوں نے چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار کردیا۔۔۔ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ان ملاقاتوں میں چوہدری سالک نے پارٹی رہنماؤں سے تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ پارٹی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
سالک حسین نے کہا کہ مخلص، محنتی کارکن پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں، مسلم لیگ ایک فعال اور متحرک جماعت ہے، مسلم لیگ ملکی مسائل کےحل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں