’میری کورونا کے وقت کی تصویر شیئر کی گئی، یہ چاہتے ہیں شیخ رشید کب مرے‘سابق وزیر داخلہ کا تہلکہ خیز انکشاف

راولپنڈی(پی این آئی) سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔جیو نیو زکے مطابق سوشل میڈیا یر شیخ رشید کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں سابق وفاقی وزیر کو اسپتال میں بیڈ پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ان کے ہاتھ میں دل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات کو لگا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے شیخ رشید کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری کورونا کے وقت کی تصویر وائرل کی گئی،

یہ چاہتے ہیں شیخ رشید کب مرے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے اکتوبر نومبر میں الیکشن کے بیان پر قائم ہوں لیکن سیاستدانوں کو بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close