اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم فینٹن آرلوک کی خدمات حاصل کیں اور معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ کمپنی آرٹیکلز چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوزکا اہتمام کرے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال پی ٹی آئی
اور لابنگ کمپنی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر لے آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پراتر آیا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے اور پھر سفیر سے خود منت سماجت کی، اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پرکام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں؟ کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں