75 واں یوم آزادی،پاکستانی نوجوان نے سمندر کی تہہ میں 75 منٹ تک قومی پرچم لہرایا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (این این آئی)یورپ میں مقیم پاکستانی نژاد نوجوان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یونان کے گہرے سمندر میں 75 منٹ تک قومی پرچم کو لہرایا۔نوجوان نے وطن سے محبت کا اظہار اور پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پرکچھ منفرد کرنے کی ٹھانی اور سب کی توجہ سمیٹ لی۔نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائر ل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے یہ نوجوان گہرے سمندر میں قومی پرچم تھامے ہوئے ہے۔نوجوان نے سمندر میں جانے سے پہلے تمام حفاظتی اقدامات کیے اس موقع پر انہوںنے کہا کہ اس کا مقصد پوری دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کرنا ہے۔

اس کے علاوہ تین سال قبل بھی اس نوجوان نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو تھام کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ جہاز سے چھلانگ بھی لگائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close