پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان؟ اوگرا نےاعداد و شمار کی سمری کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کردیاہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے حساب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔وزارت پیٹرولیم کےذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کر کے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ان ذرائع کا ہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی، جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close