شہباز گل کو جیل بھجوا دیا گیا، عدالت نے پولیس کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے پولیس کی استدعا مسترد کر دی۔اس سے قبل اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے غیر ضروری افراد کو کمرۂ عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔عدالت سے اجازت ملنے پر لیگل ٹیم نے کمرۂ عدالت میں شہباز گِل سے ملاقات کی۔وکلاء کی درخواست پر شہباز گِل کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کی طرف سے شہباز گل کے زید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close