انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار، کون کون شامل؟

اسلام آباد (آئی این پی )انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی ہدایات پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دیدی ۔ ریڈنگ ٹیم بشمول سب انسپکٹر وسیم احمد، سب انسپکٹر جنید اور ایف سی حسن نثار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے3 جعلی ٹریول ایجنٹس کاشف نعیم، راجہ راشد اور زوہیب عالم کو راولپنڈی سیگرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان معصوم شہریوں سے بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے بذریعہ ڈاک پاسپورٹ اور لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے.اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کیساتھ امیگریشن دھوکہ دہی کے گھنانے فعل میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں