لاہور(آئی این پی )وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ شہباز گل سے اگر غلطی ہوگئی ہے تو غلطیاں درست ہوجاتی ہیں،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھا دی جائے گی، ہمارا مقصد انتقام لینا نہیں، حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جمعرات کو یہاںنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت گرانڈ میں ٹرف نہیں ،نئے ٹرف کی منظوری ہوچکی ہے۔
ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ جلد یہاں نئی ٹرف بچھا دی جائے گی، ہمارا مقصد انتقام لینا نہیں، حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ افسران کو عہدے سے ہٹا دینا بھی سزا ہی ہے۔فوج کے خلاف بیانات پر گرفتار ہونے والے شہباز گل کے حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل سے اگر غلطی ہوگئی ہے تو غلطیاں درست ہوجاتی ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کی شب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور انتظامیہ نے اس اعلان کے بعد اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑ دی ہے جس پر ن لیگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے یہ اقدام کیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہاکی اسٹیڈیم قوم کے ٹیکس سے بنا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے کروڑوں روپے کی ٹرف اکھاڑ دی گئی، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر نیب کا کیس بنتا ہے، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں