وزیر داخلہ کا وزارت چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر ہاشم نے تحریک انصاف کارکنوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں وزرات چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارے ن لیگ کے لیڈر پنجاب سے بھاگے ہوئے ہیں۔ اگر میرے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔

ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ مجھے میرے چیف منسٹر پنجاب کا حکم ملا ہے جس نے بھی مئی کے مہینے میں آئین اور قانون شکنی کی ہے اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔چند روز قبل ہاشم ڈوگر سے فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کیا کہ پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے۔وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دس محرم کے فوری بعد 25 مئی کے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذمہ داران کے خلاف انکوائری کر کے مقدمات درج کیے جائیں گے،اگر عمران خان پر 14 مقدمات ہو سکتے ہیں تو باقی لوگوں پر کیوں نہیں۔دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کا حساب شروع ہوگا۔سابق وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے۔

قبل ازیں فوادچوہدری نے کہا کہ ،25 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،25 مئی کے واقعات پر ایف آئی آر کی درجنوں درخواستیں آرہی ہیں جن میں رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ، احمد ملک اور حمزہ شہباز نامزد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close