31 اگست تک چھٹیاں ہی چھٹیاں، طلبا کی موجیں لگ گئیں

پشاور(پی این آئی)31 اگست تک چھٹیاں ہی چھٹیاں، طلبا کی موجیں لگ گئیں۔۔۔ خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہرمیں اضافے کے پیش نظرکیا گیا، تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پرہوگا۔

اعلامیے کے مطابق گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کیلئے ہوگا، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close