اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد دیگر فورمز سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کیلئے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے صدر اور وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے مراسلے ارسال کر دئیے گئے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی خلاف قانون کی گئی،جبکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی قومی اسمبلی کے رولز 39 اور 43 کیخلاف ورزی ہے۔ راجہ ریاض غیر قانونی اپوزیشن لیڈر ہیں اور یہ آئین کے بھی برعکس ہے،ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ایک ماہ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کا حکم دیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو نہ ہٹایا گیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا،بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں