اسلام آباد (پی این آئی )سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کیخلاف نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے ملٹی فارم انویسٹی گیشن شروع کرائی ہے ، جس میں سب سے پہلے ایک سویلین انٹیلی ایجنسی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پاک فوج کیخلاف جو ہرزہ سرائی سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے اس کی تحقیقات کرے اور جہاں ضرورت پڑے فوری گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے ،وزارت داخلہ کی جانب سے یہ ٹاسک سونپا گیا ہے جس کیلئے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی مدد لے جائے گی,رپورٹ کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کی کڑیا ں بھی اسی تحقیقات سے ملتی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں