کراچی (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو عدالتی حکم کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ آج صبح عماد یوسف کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضابط فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت ان کا نام مقدمے سے خارج کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عماد یوسف کے وکیل نعیم قریشی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کا نام مقدمے میں شامل کرنا بدنیتی ہے۔
ان کا پورے معاملے میں کوئی کردار نہیں۔ قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اسی متن کے ساتھ اسلام آباد میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایک واقعے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آر نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے عماد یوسف کا نام مقدمے سے خارج کرنے اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں