عمران خان پارٹی کو ان لوگوں سے پاک کریں، سینئر صحافی کامران خان نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایسے عناصر سے پاک کریں جو شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ ہیلی کا پیٹر شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی مکروہ اور نا قابل برداشت عمل ہے۔

 

 

اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے ، ملزمان گرفتار ہوں ، مقدمات چلیں اور سخت سزائیں ملیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس نوعیت کے عناصر اپنی صفوں میں پالتی رہی ہیں عمران خان کم از کم پی ٹی آئی کو ایسےعناصر سے پاک کریں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close