کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ شہباز گِل خوش قسمت ہیں کہ فیصل آباد سے تعلق ہے، ایک ٹیلی فون گفتگو سننے اور تالی بجانے پر دہشتگردی کے مقدمات بنے، ہم نے کیا دہشتگردی کی تھی ؟ہم پر عام لوگوں کو تشدد پر اکسانے پر مقدمے بنے، شہباز گل پر جوانوں کو اکسانے پر کیا دہشت گردی کا مقدمہ بنا؟
۔فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز گل نے اکیلے نہیں بلکہ پوری منصوبہ بندی سے ہرزہ سرائی کی، اینکر کو بھی کہہ دیا گیا کہ بیٹا خاموش رہنا ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے معاملے پر بھی بدتمیزی کی گئی۔کراچی میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینکس میں رکھے گئے پیسوں پر سود کو ادارے کا منافع نہیں سمجھتا، اگلے ایک سال میں کے پی ٹی کا منافع کم از کم دگنا ہوگا، پورٹ قاسم پر ایک نیا کنٹینر ٹرمینل تعمیر ہوگا، ایل این جی کا نیا ٹرمینل بھی بنائیں گے، گوادر پورٹ پر ڈریجنگ جلد شروع ہوگی۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ گوادر میں ماہی گیروں کیلئے 31 دسمبر تک فلوٹنگ جیٹی تعمیر ہو جائے گی، گوادر پورٹ کو یکم اگست سے کراس اسٹفنگ کی اجازت دے دی ہے، مائی کولاچی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی ذمہ داری کے پی ٹی نے لے لی ہے، پورٹ قاسم کی 49 کلومیٹر طویل ڈریجنگ 8 سال سے نہیں ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل خوش قسمت ہیں کہ فیصل آباد سے تعلق ہے، ایک ٹیلی فون گفتگو سننے اور تالی بجانے پر دہشتگردی کے مقدمات بنے، ہم نے کیا دہشتگردی کی تھی؟ کہتے ہیں آزادی اظہار رائے ہے، کراچی کے بچے اور کسی دوسرے علاقے کے لوگوں کے ساتھ الگ سلوک ہے، فوج کے حوصلوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی بورڈ خودمختار ہے لیکن جواب دہ بھی ہے، 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری پر سوالات موجود ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں