اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو دو نجی بینکوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے بینک اکانٹس کی تفصیلات فراہم کردیں۔ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر کے پشاور کے دو نجی بینکوں میں اکائونٹس ہیں اور ایف آئی اے نے دونوں نجی بینکوں سے اسد قیصر کی اکائونٹس کی تفصیلات مانگی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نجی بینکوں نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کردیں،
ان کے ایک بینک اکائونٹ میں 20 لاکھ جبکہ دوسرے میں 8 لاکھ روپے آئے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں اکائونٹس 2008-2009 میں کھولے گئے تھے۔ خیال رہے کہ اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے آج جمعرات کو طلب کر رکھا ہے اور حکام سابق اسپیکر سے ان اکائونٹس سے متعلق پوچھ گچھ کریں گے جبکہ اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے اور مختلف شہروں میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کو طلب کر رکھا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں