3 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا

پشاور(آئی این پی ) پشاورمیں 3 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کے ملزم سہیل نے اعتراف جرم کرلیا۔ملزم نے آڈیو بیان میں 3 بچیوں سے زیادتی اور 2 کو قتل کرنیکا اعتراف کیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ ریلوے کالونی میں بچی کو 100 روپے دے کر زیادتی کی اور قتل کیا۔ملزم نے بتایا کہ گلبرگ میں پلازے کے تہہ خانے میں بچی کو لے جا کر زیادتی کی،

زیادتی کے بعد بے ہوش بچی کو مردہ سمجھ کر چھوڑا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے مجھے سزا ملے گی۔پولیس کے مطابق ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close