پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کی قومی اسمبلی میں نشست خالی قرار، مسلسل 40یوم تک غیر حاضر رہنے پر ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل چالیس دنوں تک بغیر اجازت کے غیر حاضر رہنے پر ان کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک منظور کر لی گئی جس کے بعد حلقہ این اے 196 جیکب آباد کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک پیش کی کہ اس ایوان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ محمد میاں سومرو رکن قومی اسمبلی(این اے 196 جیکب آباد) ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل چالیس دنوں تک بغیر اجازت کے غیر حاضر رہے لہذا یہ ایوان ان کی نشست خالی قرار دیتا ہے ۔ رائے شماری کے بعد تحریک منظور کر لی گئی جس کے بعد نشست خالی قرار دے دی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close