عمران خان اپنی سازشی تھیوری کے بیانیے کو اگلے لیول پر لے گئے، اینکرپرسن طلعت حسین کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن طلعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں شہباز گل کے متنازعہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سازشی تھیوری کے بیانیے کو اگلے لیول پر لے گئے ہیں، انہوں نے نام لیے بغیر کچھ لوگوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو 1971 کی صورت حال کی طرف لے جا رہے ہیں۔

 

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ سب کچھ ذاتی مفادات کیلئےکیا جا رہا ہے۔طلعت حسین کے مطابق عمران خان نے اپنے خطاب میں شہباز گل کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی اپنی طاقت کے بارے میں بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close