دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، کتنے دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے؟

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں پولیس کی گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کی جانب سے کاروائی کی گئی۔دہشت گردوں کی جانب سے بارودی سرنگ کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

 

آرمی کوئیک ری ایکشن فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close