تحریک انصاف چھوڑنے والے سینئر سیاستدان نے الگ حیثیت میں دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ کر لیا، نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف سے الگ ہونے والے بڑے ایک سیاستدان نے پاکستان کی سیاست میں الگ حیثیت سے دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، 2023ء کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سرکردہ سیاسی شخصیات کے ساتھ سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوںمیں پی ٹی آئی کو ماضی پر بلندیوں پر لے جانے والے سینئر سیاستدان کے مستقبل کی سیاست موضوع بحث ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ اس سیاسی شخصیت نے مستقبل کی سیاست کا خاکہ بنا لیا ہے جس میں رنگ سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان سے بھر ا جائے گا ۔

 

ذرائع کے مطابق جماعت منشور کی تیاری کیلئے انتہائی عرق ریزی سے کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام ’’عوامی تحریک انصاف ‘ ‘ رکھنے کی تجویز ہے ۔ پارٹی پرچم تین رنگ کا ہو گا جس میں سرخ ، سفید اور سبز رنگ شامل ہوں گے جبکہ انتخابی نشان کے لئے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں اس سیاستدان کے نام سے سامنے آنے والے گروپ کے تمام ممبران مجوزہ عوامی تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے اوراس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے قدر آور سیاستدانوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2023 کے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی باضابطہ طور پر اس جماعت کا اعلان متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close